ترک فضائیہ کی کارروائی،9دہشت گرد ہلاک
انقرہ(آئی این پی)ترک فضائیہ نے فضائی حملے میں 9دہشت گرد ہلاک کر دئیے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک فضائیہ نے ضلع شرناک کے قصبے بیستلار اور شمالی عراق کے خاکورکنامی علاقے پر 2فضائی حملوں میں 9 دہشتگرد ہلاک کر دیئے۔ جنرل ہیڈ کوارٹرز کا کہنا ہے کہ ترک ضلع شرناک کے علاقے بیستلار میں جاری آپریشن کے دوران 7 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ۔واضح رہے کہ8 جون سے جاری کارروائیوں کے نتیجے میں21 دہشتگرد مارے گئے ہیں۔
