ڈی ڈبلیو شوگر ملز کے بعد از ٹیکس منافع میں 2017 ء کے دوران 22 فیصد کی کمی

ڈی ڈبلیو شوگر ملز کے بعد از ٹیکس منافع میں 2017 ء کے دوران 22 فیصد کی کمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (اے پی پی) مالی سال 2017ء کے دوران جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز لمیٹڈ کے بعد از ٹیکس منافع میں 22 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ کمپنی کے مالیاتی اعدادو شمار کے مطابق مالی سال 2017ء کے دوران کمپنی کا خالص منافع ایک ارب 61 کروڑ 25 لاکھ 70 ہزار روپے تک کم ہوگیا جبکہ مالی سال 2016ء کے دوران کمپنی نے 2ارب 3 کروڑ 39 لاکھ 30 ہزار روپے کا بعد از ٹیکس منافع کمایا تھا۔ اس طرح مالی سال 2016ء کے مقابلہ میں مالی سال 2017ء کے دوران کمپنی کے خالص منافع میں 22 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے نتیجہ میں کمپنی کی فی حصص آمدنی بھی 34.03 روپے کے مقابلہ میں 26.98 روپے فی حصص تک کم ہوگئی ہے۔

مزید :

کامرس -