انجم نثار کو صوبائی وزیر صنعت و معدنیات تعیناتی سے صنعتکاروں کی حوصلہ افزائی ہوئی‘پیاف
لاہور(کامرس رپورٹر) پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسو سی ایشنز فرنٹ (پیاف) کے چئیرمین عرفان اقبا ل شیخ، سیئنر وائس چیئرمین تنویر احمد صوفی ، وائس چیئرمین خواجہ شاہزیب اکرم پیاف کے سیئنر اراکین اور سابقہ صدور پیاف و لاہور چیمبر میاں شفقت علی ،محمد علی میاں،سینیٹر ظفر اقبال، میاں ابوذر شاد، عرفان قیصر شیخ، سہیل لاشاری،ملک طاہر جاوید اور ملک بھر کی بزنس کمیونٹی نے پیاف کے پیٹرن انچیف اور بزنس مین پینل کے چیئرمین میاں انجم نثار کو پنجاب کی نگران حکومت میں صوبائی وزیر برائے انڈسٹریز کامرس سرمایا کاری اور برائے صنعت و معدنیات بننے پر مبارکباد دی ہے اور اپنے پیغام میں کہا ہے کہ انجم نثار کو صوبائی وزیر صنعت و معدنیات تعیناتی سے صنعتکاروں کی حوصلہ افزائی ہوئی
