افغان فوج نیٹو سے 50 ہیلی کاپٹر حاصل کرے گی:اشرف غنی
قندھار(آئی این پی ) افغانستان کے صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ افغان فوج مستقبل قریب میں نیٹو سے 50 ہیلی کاپٹر حاصل کرے گی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغان صدر اشرف غنی نے اٹل کور کے آفیسروں اور عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے اشرف غنی نے افغان ائیر فورس کے عملے کی کوششوں کی تعریف کی ۔ صدر غنی نے 205 اٹل کور کی افغان فورس کو مضبوط اور مستحکم بنانے کیلئے جائز طلب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایسامطالبے ذاتی نہیں ہوتے بلکہ ان کا مقصد مسلح افواج کی صلاحتیوں کو مضبوط کرنا ہے ۔ مسلح افواج اور خاص طور پر افغان ایئر فورس کی مضبوطی افغان حکومت اوراس کے بین الاقوامی اتحادیوں کی کوششوں کی مرہون منت ہے ۔دوسری جانب نیٹو حکام کا کہنا ہے کہ اگلے 5سالوں میں افغان ائیر فورس کی طاقت 5 گنا ہو جائے گی ۔
