دپیکا معاوضہ بڑھا کر کئی فلموں سے ہاتھ دھو بیٹھیں

دپیکا معاوضہ بڑھا کر کئی فلموں سے ہاتھ دھو بیٹھیں
دپیکا معاوضہ بڑھا کر کئی فلموں سے ہاتھ دھو بیٹھیں

  

ممبئی (آن لائن)بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون فلم ’پدماوت‘ کی کامیابی کے بعد کام کے معاوضے میں اضافہ کرکے کئی فلموں سے ہاتھ دھو بیٹھی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دپیکا پڈوکون کو کئی بڑے پروڈکشن ہاؤسز نے فلموں میں کام کرنے کی پیشکش کی ہے لیکن اداکارہ کی جانب سے معاوضے میں اضافے کے باعث سب نے ہاتھ پیچھے اٹھا لیے ہیں۔ہدایت کار کرن جوہر کے دھرما پروڈکشن نے بھی اداکارہ کو بھاری معاوضے دینے سے انکار کردیا ہے جبکہ فلم نگری کے کئی فلمساز دپیکا کے معاوضہ بڑھانے پر ناخوش ہیں اور اس کی ذمہ داری سنجے لیلا بھنسالی پر ڈال دی ہے۔دپیکا پڈوکون اس وقت صرف عرفان خان کے مدمقابل فلم ’سپنا دیدی‘ سائن کی ہے لیکن اس کی شوٹنگ بھی عرفان کی بیماری کے باعث ملتوی کردی گئی ہے۔

مزید : تفریح