فخر زمان کی منتخب غزلوں کا مجموعہ ’’وقت کو تھام لو‘‘شائع ہو گیا

فخر زمان کی منتخب غزلوں کا مجموعہ ’’وقت کو تھام لو‘‘شائع ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر)معروف ادیب اور شاعر فخر زمان کی منتخب اردو غزلوں کا مجموعہ وقت کو تھام لو شائع ہو گیا ہے۔ فخر زمان ایک غیر روایتی شاعر ہیں۔ ان کی تصوراتی، تشبیہات اور استعارات نئے اور تازہ ہیں ان کی شاعری عام ڈگر کی شاعری سے مختلف ہے۔ فخر زمان آج کے جدید دور کے تقاضوں کے مطابق شاعری کرتے ہیں۔ ان کی شاعری کمٹمنٹ کی شاعری ہے وہ عوام کے دکھوںآسوں پیاسوں کی بات کرتے ہیں۔ ان کی شاعری کا نظریہ ہے کہ شاعری سماجی انقلاب کا ایک ذریعہ ہوتی ہے۔ وہ گل و بلبل اور سطحی رومانیت کو مکمل طور پر رد کرتے ہوئے زندگی کی حقیقتوں کی بات کرتے ہیں۔ فخر زمان کا غزلوں کا یہ مجموعہ اردو ادب میں ایک نئی تبدیلی لائے گا۔ فخر زمان اس سوچ کے حامل ہیں کہ نئے سائبر ماحول میں ادب بھی نئے ڈھب سے لکھنے کا عمل جاری ہونا چاہئے۔ ان کے نظریے کے مطابق ادب کو احتجاج، مزاحمت اور سوال کرنا چاہئے۔ ظلم جبر اور تعصب، مسلسل جنگ ایک سچے ادیب کا منصب ہے۔ جو ادیب سمجھوتہ کرتے ہیں، ڈکٹیٹروں سے سول ایوارڈ لیتے ہیں مراعات قبول کرتے ہیں وہ ادیب کم اور موقع پرست زیادہ ہوتے ہیں۔ فخر زمان کے خیال میں ادیب کو روایت کو توڑنا چاہئے اور نئے ابواب کھولنے چاہئیں۔
فخر زمان