(ن) لیگ نئی سوچ کے ساتھ الیکشن میں آ رہی ہے،حنا پرویز بٹ
لاہور( پ ر) مسلم لیگ(ن) کی سابق رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے کہا ہے کہ ن لیگ اس الیکشن میں نئی سوچ اور نئے نظریے کے ساتھ آرہی ہے۔پارٹی کی ساخ خراب کرنے کیلئے تمام ممکنہ ہربے استعمال کیے جا رہے ہیں۔جو لوگ ن لیگ کو چھوڑ کر دوسری جماعتوں میں شامل ہوئے ہیں ان کو عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔مسلم لیگ ن ہر امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گا۔شفاف الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے ۔نگران حکومت انتخابی عمل کو پر امن اور شفاف بنانے میں اپنا رول ادا کرے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہوٹل میں ایک افطار پارٹی کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا میاں نواز شریف کا مشن صرف پاکستان کی ترقی اور خوشحالی ہے۔ن لیگ ملکی فلاح کے ایجنڈے پر کام کررہی ہے ۔ہماری پانچ سالہ حکومت کے دور میں پاکستان میں عظیم اور دار گار منصوبے مکمل ہوئے ہیں ۔جو لوگ اپنے صوبوں میں کچھ کر نہیں سکے وہ ن لیگ کے اچھے کاموں پر بھی سیاست چمکا رہے ہیں۔
حنا
