منفی سیاست کرنے والوں نے ترقی کی راہ میں رکاوٹ ڈالی،رانا افضال
فیروزوالہ(نمائندہ پاکستان)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے مرکزی رہنما اورسابق ایم این اے راناافضال حسین نے کہا کہ عوام اپنی اورملکی ترقی کے مخالفین کو پہچان لیں منفی سیاست کرنیوالوں نے ملک کی ترقی کی راہ میں رکاوٹیں ڈالیں مگرمسلم لیگ نے اپنی ترقی کے سفرکوتیزی سے مکمل کرکے عوام کوسہولیات فراہم کیں ۔عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے خدمت کی انتشارکی سیاست کرنے کافیصلہ کریں گے مخالفین کے پاس عوامی خدمت کاکوئی ایجنڈانہیں ۔مخالفین نے خیبرپختونخوامیں بھی کوئی عوام کی خدمت نہ کی ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے مسلم لیگ ن امامیہ کے زیراہتمام افطارڈنر کے موقع پرخطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پرسابق ایم پی اے پیر محمد اشرف رسول ،بلدیہ فیروزوالہ کے چیئرمین ریاض احمد گجر،پیرمعمرحسنی رسول کے علاوہ دیگرارکان بھی موجود تھے سابق ایم پی اے پیرمحمداشرف رسول نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن)نے اپنے پانچ سالہ دورمیں عوام کی خدمت کی 25 جولائی کو باشعورعوام اپنے ووٹ کی طاقت سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کو اکثریت سے کامیاب کرائیں مشکل وقت میں پارٹی چھوڑنے والوں کو عبرتناک شکست ہوگی۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائدین میاں نواشریف اورشہبازشریف کی قیادت میں پارٹی مضبوط ہورہی ہے۔عوام کا معیارزندگی بلندکرنے کیلئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کاکردارمثالی ہے ،نوازشریف کے وژن ووٹ کو عزت دو کوعملی جامہ پہناکرثابت کرینگے کہ نوازشریف ہی ملک کی تقدیر سنوارنے کی بھرپورصلاحیت رکھتے ہیں ۔پیراشرف رسول نے کہا پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدرمیاں شہبازشریف نے پنجاب بھرمیں ریکارڑ ترقیاتی کام کروائے ۔ان کی قیادت میں الیکشن میں چاروں صوبوں میں پاکستان مسلم لیگ (ن) اکثریت سے جیت کرملک وقوم ترقی وخوشحالی کی جانب گامزن کرینگے ۔
رانا افضال
