(ن) لیگی حکومت کے مصنوعی اقدامات قوم کے سامنے آ گئے،عزیز الرحمن چن

(ن) لیگی حکومت کے مصنوعی اقدامات قوم کے سامنے آ گئے،عزیز الرحمن چن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ ن لیگی حکومت کے مصنوعی اقدامات قوم کے سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں ملکی تاریخ میں ڈالر بلند ترین سطح پر پہنچ گیا اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ملک میں مزید مہنگائی کا سبب بنے گا۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ن لیگی حکومت نے اپنے دورِ اقتدار میں کل وقتی اقدامات نہیں کئے یہ ہی وجہ ہے کہ حکومت کے جاتے ہی حالات یکسر تبدیل ہو گئے ہیں مہنگائی کا جن بے قابو اور ڈالر بلند ترین سطح تک پہنچ گیا ہے جسے بیرونی قرضوں میں بھی اُسی اوسط سے اضافہ ہو گیا ہے انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے عارضی اقدامات کر کے ڈھنگ ٹپاؤ پالیسی پر عمل کیا انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے دعوے کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر کہاں گئے ن لیگ نے عارضی اقدامات کئے اقتدار کے جاتے ہیں ملک میں بے یقینی کی صورت حال برپا ہو گئی ہے۔
چن