سیّدمصطفی کمال کافلسفہ سیاست خودداری اورخودانحصاری ہے،الطاف شاہد

سیّدمصطفی کمال کافلسفہ سیاست خودداری اورخودانحصاری ہے،الطاف شاہد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) پاک سرزمین پارٹی برطانیہ ویورپ کے صدر چودھری محمدالطاف شاہد نے کہا ہے کہ سیّدمصطفی کمال کافلسفہ سیاست خودداری اورخودانحصاری ہے۔زندگی بھردوسروں کے وسائل پرانحصار کرنیوالے لوگ بھکاری بن جاتے ہیں،ہمیں کشکول توڑناہوگا ۔پاکستان میں وسائل کی کمی نہیں صرف مخلص قیادت کافقدان ہے مگر سیّدمصطفی کمال کی صورت میں پاکستانیوں کو مدبرو ہمدردقیادت مل گئی ہے اب دشواریاں دورہوجائیں گی ۔پاکستان کی تعمیروترقی کاراز انفرادی واجتماعی محنت اورمخلص قیادت میں مضمرہے۔قومی یکجہتی اورقیادت کی نیک نیتی کے بغیر پاکستان درپیش بحرانوں پرقابونہیں پاسکتا ۔سیّد مصطفی کمال کافلسفہ سیاست اتحاد و یگانگت کی علامت ہے۔مرکزگریز سیاست کرنیوالی پارٹیوں کوعوام مسترد کردیں ،انہیں پی ایس پی کی کامیابی کیلئے ہمارے انتخابی نشان پر اپنے اعتماد کی مہرثبت کرنا ہو گی ۔منافرت اورلسانیت کی سیاست سے ریاست کمزورہوتی ہے ،ہمیں ایک دوسرے کیلئے آسانیاں پیداکرناہوں گی ۔ پی ایس پی کی قیادت خدمت خلق کیلئے پرعزم ہے۔سیّدمصطفی کمال نے جس طرح صادق جذبوں سے شہرقائدؒ کی کایاپلٹ دی اب وہ جذبہ اورتجربہ پاکستان کی تعمیر کیلئے کام آئے گا۔ 25جولائی 2018ء کے عام انتخابات کیلئے پی ایس پی کے نامزدامیدوارکامیابی کے بعد اپنے ووٹرز کودرپیش مسائل کے بوجھ میں خاطرخواہ کمی کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔وہ ایک اعلیٰ سطحی اجلا س سے خطاب کررہے تھے۔ چودھری محمدالطاف شاہد نے مزید کہا کہ شہرقائد ؒ کے لوگ اپنے معمار سیّدمصطفی کمال کی پشت پرکھڑے ہیں ،کراچی کاسیاسی فیصلہ سندھ کی انتخابی سیاست پراثراندازہوگا۔پی ایس پی کے بانی ومرکزی چیئرمین سیّدمصطفی کمال نے جس طرح کراچی کوماڈل سٹی بنایااس طرح سندھ کوسکون کامحوراورماڈل صوبہ بنائیں گے۔پی ایس پی کے بانی ومرکزی چیئرمین سیّدمصطفی کمال ،مرکزی صدرانیس احمدقائم خانی اورمرکزی سیکرٹری جنرل رضاہارون کو چیلنجز سے گھبراکرپیچھے ہٹنا نہیں آتا،وہ نااہل حکمرانوں کے ادوار میں پیداہونیوالے مختلف بحرانوں کاباب بندکردیں گے ۔
پی ایس پی