بڑھتی ہوئی مہنگائی سے ترقی کے دعوؤں کی قلعی کھل گئی،ذکر اللہ مجاہد

بڑھتی ہوئی مہنگائی سے ترقی کے دعوؤں کی قلعی کھل گئی،ذکر اللہ مجاہد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (ایجوکیشن رپورٹر)امیر جماعت اسلامی و صدر متحدہ مجلس عمل لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ بڑھتی مہنگائی ،ڈالر کی بلند ترین سطح اور روپے کی قدر میں شدید کمی سے سابقہ حکومت کے ترقی کے دعووں کی قلعی کھل گئی ہے۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نگران حکومت کا عوام کو تحفہ ہے ۔ ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے دفتر جماعت اسلامی لاہور میں تنظیمی اجلاس میں ذمہ داران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لاہور انجینئر اخلاق احمد، نائب امراء جماعت اسلامی لاہور ملک شاہد اسلم ، انجینئر خالد عثمان ، امراء علاقہ جات خالد احمد بٹ ، عبدالرشید مرزا ، حاجی ریاض الحسن ، محمد شفیق ملک ، ڈپٹی سیکرٹری ایم ایم اے لاہور چوہدری محمود الاحد ، شریف الحق ، میاں محمد رفیع ، اطہر محمود و دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیٹر ول 4.25 روپے ، ڈیزل30 . 6 روپے، اور مٹی کا تیل ساڑھے4.30 روپے فی لیٹر کی مہنگا ہونے سے مہنگائی کا نیا طوفان کھڑا ہو گا ۔ نگران حکومت نے عیدالفطر سے قبل ہی عوام کو مہنگائی کا تحفہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر کے دیا ہے جس سے روزمرہ کی اشیاء خوردونوش سے لیکر ٹراسپورٹ کے کرایوں تک میں اضافہ ہو گاجس سے متوسط اور سفید پوش لوگوں کی پریشانیوں میں مزید ہو گا ۔
ذکر اللہ مجاہد