ٹی وی، تھیٹراورفلم تینوں میں کام کرتی رہوں گی،نیناں چوہدری
لاہور( فلم رپورٹر)معروف اداکارہ وماڈل نیناں چوہدری نے کہا ہے کہ ایکٹنگ میرا جنون ہے، اس لئے ہمیشہ اپنے کرداروں سے انصاف کرتی ہوں۔انہوں نے کہا کہ میرا تعلق ٹی وی اورتھیٹر سے ہے۔ انھوں نے کہا کہ میں اپنے کیرئیرمیں سب کچھ کرنا چاہتی ہوں۔اداکارہ نے کہا کہ ٹی وی، تھیٹراورفلم تمام شعبوں میں کام کرتی رہوں گی اوراس کے علاوہ تکنیکی شعبوں میں بھی قسمت آزماؤں گی۔ اس کی بڑی وجہ شان ہی ہیں جن کے کام کرنے کے اندازنے مجھے بہت متاثرکیا ہے۔ ان کودیکھ کرمجھے یوں محسوس ہوتا ہے کہ اس شعبے سے وابستہ ایک فنکارکوتمام تکنیکی کام بھی آنے چاہئیں، تاکہ وہ بہترانداز سے اپنا کام مکمل کرسکے۔ایک سوال کے جواب میں نیناں چوہدری نے بتایا کہ جہاں تک بات فلموں میں کام کرنے کی ہے تومیں سلورسکرین پرکام کرنا چاہتی ہوں لیکن میں ایسا کوئی کام نہیں کروں گی جوبدنامی کا باعث بنے۔ ایکٹنگ میرا جنون ہے، اس لئے ہمیشہ اپنے کرداروں سے انصاف کرتی ہوں۔
