تھیٹر سیکھنے والوں کیلئے یونیورسٹی کا درجہ رکھتا ہے،سخاوت ناز

تھیٹر سیکھنے والوں کیلئے یونیورسٹی کا درجہ رکھتا ہے،سخاوت ناز
تھیٹر سیکھنے والوں کیلئے یونیورسٹی کا درجہ رکھتا ہے،سخاوت ناز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر) کامیڈین سخاوت نازنے کہا ہے کہ تھیٹر سیکھنے والوں کیلئے یونیورسٹی کا درجہ رکھتا ہے ۔بے ہودہ اور غیر اخلاقی جگت بازی کو پسند نہیں کرتا۔تھیٹر نے مجھے عزت،شہرت اور دولت دی ہے۔اس کو زوال پذیر اورناکام ہوتے نہیں دیکھ سکتا۔تمام تھیٹر مالکان کو چاہیے کہ وہ تھیٹر ز کو ایسا بنائیں کہ فیملیز خود تھیٹر کا رخ کریں۔مالکان کے ساتھ ساتھ فنکاروں پر بھی یہی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔انہوں نے بتایا میں جب سے تھیٹر میں کام کررہا ہے میرا ریکارڈ ہے کہ میں نے آج تک بے ہودہ جگت بازی نہیں کی ہے۔میں نے ہمیشہ اچھا مزاح اور ماحول بنایا ہے۔تھیٹر اصل میں انجوائے منٹ اور تفریح کا نام ہے اگر ہم اس کا غلط استعمال کریں گے تو ہماری آنے والی نسلیں تھیٹروں میں آنا پسند نہیں کریں گی۔

مزید :

کلچر -