ثقافتی طائفہ کی 8جولائی کو انگلینڈ روانگی
لاہور (فلم رپورٹر) فنکاروں پر مشتمل ثقافتی طائفہ اگلے ماہ 8جولائی کو انگلینڈ روانہ ہو گا ۔ ’’خبردار ریٹرن ‘‘ کے نام سے سٹیج ڈرامے کے انگلینڈ میں 18شو پیش کئے جائیں گے ۔ثقافتی طائفے میں صوبیہ خان ،نیہا بلوچ ،ناصر چینوٹی ، آغا ماجد ،گلفام ،سلیم البیلا اور پرویز خان سمیت دیگر اداکار شامل ہوں گے جبکہ اداکارہ زارا اکبر لندن میں ہی ثقافتی طائفے کو جوائن کریں گی ۔اس ٹور کے پرموٹر سینئر اداکار زبیر جبی ہیں ۔
