’’ٹوٹل دھمال‘‘ کو3 ڈی فارمیٹ میں ریلیزکرنے پر غور
ممبئی (اے پی پی) بالی وڈ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ اور انیل کپور کی فلم ’’ٹوٹل دھمال‘‘ کو3 ڈی فارمیٹ میں ریلیزکرنے پر غور کیا جارہا ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق مادھوری ڈکشٹ اور انیل کپور کی کامیڈی فلم ’’ٹوٹل دھمال‘‘ 3 ڈی فارمیٹ میں ریلیزکرنے پر غور کیا جارہا ہے،اور یہ پہلی کامیڈی فلم ہو گی جو تھری ڈی فارمیٹ میں پیش کی جائے گی، تاہم ابھی اس فیصلے کو حتمی شکل نہیں دی گئی اس بارے ہدایتکار اندر کمار اور پروڈیوسر اجے دیوگن اور اشوک ٹھاکریا غور کر رہے ہیں ،ٹیم نے تھری ڈی کیمرے سے عکسبندی شروع کر دی ہے۔
