ڈرامہ سیریز’’جگنو ‘‘ میں میرے کردارکی پذیرائی سوچ سے زیادہ ہے،آیت

ڈرامہ سیریز’’جگنو ‘‘ میں میرے کردارکی پذیرائی سوچ سے زیادہ ہے،آیت
ڈرامہ سیریز’’جگنو ‘‘ میں میرے کردارکی پذیرائی سوچ سے زیادہ ہے،آیت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (فلم رپورٹر ) اداکارہ آیت نے کہا ہے کہ ڈرامہ سیریز ’’جگنو ‘‘ میں میرے کردار کو جس قدر پذیرائی ملی وہ میری سوچ سے بھی زیادہ ہے اس کے لئے میں اپنے سینئر اداکاروں کی مشکور ہوں اور خاص طور پر اداکار سلیم شیخ اور ڈرامہ ڈائریکٹر عظیم سجاد کا شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے ایک ایک لمحہ میری رہنمائی کی ۔ انہوں نے کہا کہ سلیم شیخ پروڈکشن کے بینر تلے بننے والی ڈرامہ سیریز میں کام کرنا میرے لئے اعزاز کی بات ہے ۔ اس ڈرامے سیریز میں مجھے متعارف کروانے کا سہرا ظفر عباس کھچی کو جاتا ہے جو خود بھی اچھے پروڈیوسر اور اداکار ہیں ۔ ڈرامہ سیریزمیں سلیم شیخ ، اشرف خان،ظفر عباس کھچی،ڈیشی راج،انوسنٹ اشفاق، سفیان، آشف چوہدری اور دیگر سینئر اداکاروں کے ساتھ مل کر کام کرنا بڑا خوشگوار تجربہ تھا ، ڈرامہ سیریل میں مجھے جو کامیابیاں ملی ہیں اس کا کریڈٹ میں اپنی تمام ڈرامہ ٹیم کو دیتی ہوں ۔
اس ڈرامہ سیریز کا ٹائٹل سانگ گلوکار راحت فتح علی خان کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے اور یہ آج کل پی ٹی وی ہوم سے آن ایئر ہے ۔

مزید :

کلچر -