فلم ’’وجود‘‘کی ایڈوانس بکنگ شروع
لاہور(فلم رپورٹر)عید پرریلیز ہونے والی پاکستان کی بڑی فلم ’’وجود‘ ‘کی ریلیز میں ابھی تین دن باقی ہیں لیکن شائقین نے ابھی سے فلم کی ایڈوانس بکنگ کرانا شروع کردی ہے۔سسپنس، مسٹری اور ایکشن فلم ’’وجود‘‘ میں ایک بار پھر تین میگا سٹارایک ساتھ جلوہ گر ہورہے ہیں جن میں ندیم، شاہداور جاوید شیخ شامل ہیں۔اس فلم کا ٹریلر بھی جاری کردیا گیا ہے جس میں دانش تیمور کے سٹائل اور رومانس کی دھوم مچی ہوئی ہے ۔فلم کی پرموشن بھی زوروں پر ہے۔
