فلم ’’2.0‘‘ اور’’سپر30‘‘ کا آئندہ سال یوم جمہوریہ پر ٹکراؤ کاا مکان
ممبئی (اے پی پی) بالی وڈ اداکاررجنی کانتھ اور اکشے کمار کی فلم ’’2.0‘‘ کا ریتھک روشن کی فلم ’’سپر30‘‘ کا آئندہ سال ریپلک ڈے(یوم جمہوریہ) پر ٹکراؤ کا امکان ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق رجنی کانت اور اکشے کمار کی فلم ’’2.0‘‘روں سال 15اگست کو نمائش کے لئے پیش کی جانی تھی لیکن فلم کا وی ایف ایکس کا کام مکمل نہ ہونے کی وجہ سے فلم آئندہ سالیوم جمہوریہ کے موقع پر ریلیز کی جائے گی ۔
جبکہ ریتک روشن کی فلم ’’سپر30‘‘ رواں سال نومبر میں سینما گھروں کی زینت بننی تھی لیکن اب فلم کو دوماہ آگے کر دیا گیا ہے ۔
