شوبز میں نوجوانوں کوزیادہ سے زیادہ مواقع ملنے چاہئیں،روز بٹ
لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ وماڈل روز بٹ نے کہا ہے کہ موجودہ دورمیں شوبز کے مختلف شعبوں میں ریٹنگ بڑھانے اورپیسہ کمانے کے سلسلہ عروج پرہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دورمیں شوبز کے مختلف شعبوں میں ریٹنگ بڑھانے اورپیسہ کمانے کے سلسلہ عروج پرہے لیکن کوئی بھی اس بات پرتوجہ نہیں دیتا کہ جوکام اچھا اورمعیاری ہوتا ہے، اس کوسب پسند کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگردیکھا جائے توآج کے سپر سٹارزبھی توکبھی نئے فنکارہوں گے۔ انہیں بھی توکسی نہ کسی نے موقع دیا ہوگا، لیکن آج کل اکثریت نئے نہیں بلکہ تجربہ کاراورمقبول ترین فنکاروں کے ساتھ کام کرنے کوترجیح دیتی ہے، جوکہ میرے نزدیک درست نہیں ہے۔ کیونکہ میں سمجھتی ہوں کہ عوام ہمیشہ نئے چہرے دیکھنا چاہتے ہیں۔ ایک ہی طرح کی ایکٹنگ اورچہروں کودیکھ دیکھ کراکثریت بورہوجاتی ہے۔ ایسے میں نئے چہرے پھرچاہے وہ ایکٹنگ میں ہوں یا تکنیکی شعبوں میں، اپنے آئیڈیاز اورصلاحیتوں کے ذریعے شائقین کومتاثرکرتے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں روز بٹ نے کہا کہ میں نے جب سلورسکرین پراداکاری کے جوہردکھائے توپہلا ہی تجربہ بہت شانداررہا۔ کیونکہ فلم میں ملنے والا رسپانس بہت ہی اچھوتا تھا، جس کولفظوں میں بیان نہیں کرسکتی۔
میں سمجھتی ہوں کہ نوجوانوں کوزیادہ سے زیادہ مواقع ملنے چاہئیں۔
