پنجاب اوپن کے کامیاب باکسرز کو عید ملن پارٹی دیں گے‘محمدحفیظ بھٹی
لاہور(سپورٹس رپورٹر) ڈائریکٹر سپورٹس محمد حفیظ بھٹی نے کہا کہ سپورٹس بورڈ پنجاب، پنجاب اوپن انٹر ڈویژن باکسنگ چمپئن میں میڈلز حاصل کرنے والے باکسر کو عید ملن پارٹی دے گاجس میں باکسرز کونقد انعامات دیئے جائیں گے۔ تقریب کے مہمان خصوصی سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامر جان ہوں گے۔ڈائریکٹر سپورٹس محمد حفیظ بھٹی نے مزید کہا کہ کہ 25 لاکھ 62 ہزارروپے میڈلز حاصل کرنے والے باکسرز میں تقسیم کئے جائیں گے۔سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامر جان تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔
اور باکسرز میں نقد انعامات تقسیم کریں گے۔ گولڈ میڈل حاصل کرنے والے باکسرز کو 50ہزار، سلور میڈل لینے والے کو 25اور برانز میڈل جیتنے والے کو 12ہزار روپے کے کیش انعامات دیئے جائیں گے۔
