عبدالحسیب نے رمضان کپ ٹیبل ٹینس اور وردا رئیس نے بیڈمنٹن کا ٹائٹل جیت لیا
راولپنڈی (اے پی پی) عبدالحسیب نے رمضان ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ وردا ریئس نے بیڈمنٹن مقابلوں میں فتح حاصل کی۔ تفصیلات کے مطابق رمضان ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ عبدالحسیب نے جیت لیا، فیصلہ کن معرکے میں انہوں نے ریحان کو شکست دی۔ گرلز انڈر 12 کے فائنل میں وردا رئیس نے ہانیہ کو ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ بیڈمنٹن ڈبلز فائنل میں محمد انعام اور احسن نے عظیم بابر اور قاسم چوہدری کو شکست دی۔
اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر راولپنڈی وحید بابر تھے جنہوں نے فاتح اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔
