جشن آزادی جوڈو 14 اگست کو ہوگی

جشن آزادی جوڈو 14 اگست کو ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (اے پی پی) ڈسٹرکٹ جوڈو ایسوسی ایشن فیصل آباد کے زیراہتمام جشن آزادی جوڈو چیمپئن شپ 14 اگست سے شروع ہوگی۔ ڈسٹرکٹ جوڈو ایسوسی ایشن کے سیکرٹری غضنفر علی نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں ابھی سے شروع کر دی گئیں ہے اور چیمپئن شپ میں دس مختلف کیٹگریز کے مقابلے منعقد ہونگے۔
جن میں 50 کلوگرام، 55کلوگرام، 60 کلوگرام، 66کلوگرام، 73کلوگرام، 81 کلوگرام، 90کلوگرام، 100 کلوگرام، پلس 100 کلوگرام اور اوپن ویٹ کیٹگریز کے مقابلے شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں ڈسٹرکٹ جوڈو ایسوسی ایشن کے صدر کرنل(ر) عامر بٹ نے منظوری دے دی ہے اور چیمپئن شپ میں ضلع بھر سے مرد کھلاڑی حصہ لیں گے۔