ورلڈ کپ کی آمد ، روس کو دلہن کی طرح سجا دیا گیا

ورلڈ کپ کی آمد ، روس کو دلہن کی طرح سجا دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ماسکو (نیٹ نیوز ) فٹبال ورلڈ کپ شروع ہونے میں اب صرف دو دن باقی ہیںِ میزبان روسی شہروں کو دلہن کی طرح سجا دیا گیا، افتتاحی تقریب کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔ صدر پیوٹن کو فیفا فین کارڈ جاری کردیا گیا۔ فٹبال ورلڈ کپ کا انتظار ختم ہونے لگا، میگا ایونٹ کے آغاز میں اب صرف دو دن باقی ہیں، افتتاحی تقریب کی تیاریاں بھی مکمل ہیںِ، میزبان روسی شہروں کو دلہن کی طرح سجا دیا گیا، سیاحوں کے لئے خصوصی میٹرو ٹرینیں چلا دی گئیں۔ٹکٹ کے حصول کے لئے مقامی شائقین کی لمبی لائنیں لگی ہوئی ہیں، روسی صدر ولادی میر پیوٹن کو فیفا فین آئی ڈی کارڈ جاری کر دیا گیا۔ ماسکو میں ورلڈ کپ کی یاد میں میوزیم قائم کر دیا گیا جہاں ٹرافیاں، تاریخ، فٹبالز، مشہور فٹبالرز کی شرٹس اور شوز نمائش کے لئے پیش کئے گئے ہیں۔پریکٹس کے دوران ارجنٹائن کے لائنل میسی ان ایکشن ہوئے تو سینکڑوں شائقین فٹبال ہیرو کی جھلک دیکھنے گراؤنڈ پہنچ گئے۔