21 واں فٹبال ورلڈ کپ کل سے روس میں شروع ہوگا

21 واں فٹبال ورلڈ کپ کل سے روس میں شروع ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ماسکو (آئی این پی) اکیسواں ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ 2018 (کل) جمعرات سے روس میں شروع ہوگا۔ ورلڈ کپ فٹ بال کا جنون عروج پر پہنچ گیا، ٹورنامنٹ انتظامیہ کے مطابق میگا ایونٹ کا آغاز جمعرات کو شاندار تقریب کے ساتھ ہوگا، اس شاندار تقریب کو دیاگار بنانے کیلئے سینکڑوں فن کار دن رات تیاریوں میں مصروف ہیں، ٹیموں کی روس آمد کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے،دنیا بھر کی نظریں اپنے فیورٹ سٹارز اور ٹیموں پر لگی ہوئی ہیں، درجہ بندی میں عالمی نمبر دو اور پانچ مرتبہ کی عالمی چیمپئن برازیل کو اس بار بھی فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے، ورلڈکپ کے دوران ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے انتہائی سخت سکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں، فٹ بال ورلڈ کپ کے دوران خصوصی پابندیاں عام شہریوں کی زندگی اجیرن بنادیں گی