آگاہی لیکچرکا مقصد شہریوں میں ٹریفک قوانین کی پاسداری کرنا ہے،آصف صدیق

آگاہی لیکچرکا مقصد شہریوں میں ٹریفک قوانین کی پاسداری کرنا ہے،آصف صدیق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر) سی ٹی او پولیس لاہور رائے اعجاز احمد کی ہدایت پر سٹی ٹریفک پولیس لاہورنے اٹلس ہنڈ ااورٹی آر ایس ایف کے تعاون سے نیلا گنبد چوک پر شہر یوں کے لئے افطار ڈنر کا اہتمام کیا۔ جس میں ایس پی سٹی آصف صدیق ، ڈی ایس پی اقبال حمید،اٹلس ہنڈا کے عامر،ٹی آر ایس ایف کے چیئر مین خورشید الزمان خوشحالی، ٹریفک ایجوکیشن ٹیم سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر ایس پی سٹی ٹریفک آصف صدیق اور سٹی ٹریفک پولیس کی ایجوکیشن ٹیم نے شہریوں کو ٹریفک آگاہی لیکچر بھی دیا۔ٹریفک آگاہی لیکچرکا مقصد شہریوں میں ٹریفک قوانین کی پاسداری کرنے خصوصاََ کمسن بچوں کی ڈرائیونگ کے حوالے سے حوصلہ شکنی اور ہیلمٹ کے استعمال بارے شعور اجاگرکرنا تھا۔
ٹریفک ایجوکیشن ٹیم نے ون ویلنگ کی روک تھام بارے والدین کے کردار پر روشنی ڈالی ۔شہریوں نے ٹریفک آگاہی لیکچر دینے اور افطار ڈنز کا اہتمام کرنے پر ٹریفک ایجوکیشن ٹیم کا شکریہ ادا کیا اورآئندہ ٹریفک قوانین پر زیادہ سے زیادہ عمل درآمد کرنے کا عہد کیا۔

مزید :

علاقائی -