ڈیفنس سی، 35سالہ شخص نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کرلی

ڈیفنس سی، 35سالہ شخص نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کرلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبر نگار) ڈیفنس سی کے علاقہ میں35سالہ شخص نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کرلی،پولیس نے لاش اپنی تحویل میں لے کر ضروری کارروائی کے بعد لواحقین کے سپرد کردیا۔تفصیلات کے مطابق ڈیفنس سی کے رہائشی 35سالہ نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر گندم میں رکھنے والی گولیاں نگل لیں جس سے اس کی حالت غیر ہوگئی۔ اسے فوری طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتال میں منتقل کردیا گیاجہا ں وہ چل بسا ۔اس واقعہ کی اطلاع پولیس کو دے دی گئی جس نے موقع پر پہنچ کرلاش اپنی تحویل میں لے کرضروری کارروائی کے بعد لواحقین کے سپرد کردی۔

مزید :

علاقائی -