رائیونڈ،ڈولفن فورس نے ہوائی فائرنگ کرنے والوں میں سے ایک کو گرفتار کرلیا

رائیونڈ،ڈولفن فورس نے ہوائی فائرنگ کرنے والوں میں سے ایک کو گرفتار کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (کرائم رپورٹر)ڈولفن فورس نے کارروائی کرتے ہوئے رائیونڈ کے علاقہ میں پٹرول پمپ پر ہوائی فائرنگ کرنے والے افراد میں سے ایک کو حراست میں لے لیاجبکہ دیگرفرار ہوگئے ،پکڑے جانے والے ملزم کو مقامی تھانے کے حوالے کردیا۔تفصیلات کے مطابق ڈولفن فورس کے اہلکاروں نے ون فائیو کی کال پر کارروائی کرتے ہوئے پٹرول پمپ پر ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزمان میں سے ایک ملزم زاہد کو گرفتار کرلیا جبکہ دیگرموقع سے فرار ہو گئے ۔ڈولفن فورس کے اہلکاروں نے فرار ہو نے والے ملزمان کی تلاش شروع کر دی جبکہ گرفتار ملزم کو مقامی پولیس کے حوالے کردیا۔

مزید :

علاقائی -