قصور فیروز والہ ، مختلف حادثات اوع واقعات میں 8افراد جاب کی بازی ہار گئے
قصور،فیروزوالہ(بیورورپورٹ،نمائندہ پاکستان) قصور کے نواح میں مختلف واقعات کے دوران چھ افراد زندگی کی بازی ہار گئے بتایا گیاہے کہ قصور شہر کے مرکز دسہرہ گراؤنڈ سے پولیس کو شام کوٹ کے رہنے والے محمد موسیٰ کی نعش ملی ہے جس کی ہلاکت کے باعث کچھ پتہ نہیں چل سکا پولیس نے نعش کو پوسٹمارٹم کے لیے بھجوا دیا ہے اسی طرح چوک کمال چشتی کے قریب سے بھی پولیس کو ایک نوجوان کی نعش ملی ہے جس کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی اسی طرح ملتان روڈ پر بھونیکی موڑ کے قریب خالد رحمانی کی موٹر سائیکل کو مخالف سمت سے آنیوالی گاڑی نے ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں خالد موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا پیال کلاں کا محمد خالد اپنی موٹر سائیکل نمبری LER8438 پراپنی بیوی کے ہمراہ قصور سے لاہور کی طرف جا رہا تھا کہ حویلی کرتوکی کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے انہیں ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں محمد خالد موقع پر ہلاک جبکہ اس کی اہلیہ نسیم بی بی شدید زخمی ہوگئی دریں اثناء لالو کے پل کے قریب تیزرفتار ٹریکٹر ٹرالی نے ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار محمد بوٹا موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ گرین کوٹ بائی پاس کے قریب تیزرفتار گاڑی نے موٹر سائیکل سوار محمد زاہد کوٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں محمد زاہد موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا پولیس مصروف کاروائی ہے۔ لاہورشیخوپورہ روڈ پرخان پورنہرکے قریب تیزرفتارڈمپربے قابو ہوکرموٹرسائیکل سواروں پرچڑھ گیاجس کے نتیجے میں دو نوجوان دوست وقاص احمد اوراسامہ جاں بحق ہوگئے حادثہ میں بعد ڈمپر ڈرائیور فرارہوگیا۔بتایاگیاہے کہ منڈیالی کے رہائشی دو دوست موٹرسائیکل پرسوارہوکرشیخوپورہ سے گاؤں آرہے تھے جب ٹبہ رحمت کے قریب پہنچے توسرگودھا سے آنے والے ڈمپرنے انہیں ٹکرماردی جس کے نتیجے میں دونوں دوست وقاص احمد اوراسامہ موقع پرجاں بحق ہوگئے فیکٹری ایریاپولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرلی ۔شاہدرہ کے قریب ون ویلنگ کے دوران موٹرسائیکل سواروں کی ٹکرلگنے سے راہگیرمستری سعید احمد جاں بحق ہوگیا۔ موٹر سائیکل سوارفرارہوگئے ۔شاہدرہ پولیس اور ڈولفن ، پیرو پولیس ون ویلنگ کو روکنے میں ناکام ۔ آئے روزشاہدرہ فیروزوالہ میں حادثات ہوتے رہتے ہیں ۔
حادثات
