صوبائی دارالحکومت میں 62لاکھ سے زائد کے ڈاکے،2گاڑیاں اور متعدد موٹرسائیکل چوری

صوبائی دارالحکومت میں 62لاکھ سے زائد کے ڈاکے،2گاڑیاں اور متعدد موٹرسائیکل ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خبر نگار) صوبائی دارالحکومت میں متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی،طلائی زیورات،گاڑیوں اور قیمتی اشیا سے محروم کردیا ۔ذرائع کے مطا بق تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید کے بھائی میاں ضیاء رشید علامہ اقبال ٹاؤن میں واقع فیصل بینک سے25لاکھ روپے لیکر نکلے اور قریب ہی واقع اپنے دفتردبئی چوک پہنچے تو موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر روک لیا اور25لاکھ روپے کا کیش اور گاڑی کی چابیاں لیکر فرار ہو گئے،بعد ازاں پولیس نے موقعہ پر پہنچ کر جائے وقوعہ کا معائنہ کیا ، اندراج مقدمہ کیلئے درخواست دائر کر دی گئی ہے۔میاں محمودالرشید نے کہا کہ مسلم ٹاؤن اور علامہ اقبال ٹاؤن میں ڈاکو راج ہے، پولیس بے بس اور شہری لٹنے پر مجبور ہیں، کئی بار پولیس کے اعلیٰ افسروں کو شکایات درج کرائی گئیں لیکن جرائم پر قابو نہیں پایا جا سکا، انہی وارداتوں کے سدباب کیلئے کروڑوں روپے لگا کر ڈولفن فورس بنائی گئی لیکن جرائم میں کمی کی بجائے اضافہ ہو گیا۔ ڈیفنس اے کے علاقے میں مبشر کی فیملی کو یر غما ل بنا کر ڈاکو11لا کھ ما لیت کی نقد ی، طلا ئی زیو رات اور مو با ئل فو ن لیکر فر ار ہو گئے۔ جوہر ٹاؤن کے علا قہ میں سجادکی فیملی کو یر غما ل بنا کر ڈاکو7لا کھ 25ہزار ما لیت کی نقد ی او ر مو با ئل فو ن ،سول لائنز کے علا قہ میں صدیق کی فیملی کو یر غما ل بنا کر 6لا کھ50ہزار روپے ما لیت کے طلا ئی زیو رات ،نقد ی اور مو با ئل فو ن چھین کر فر ار ہو گئے۔ٹاؤن کے علا قہ میں احسان کی فیملی کو یر غما ل بنا کرڈاکو 4لا کھ15ہز ار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات، غالب مارکیٹ میں تنویرکے گھر میں اس کی فیملی سے3لاکھ کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات لو ٹ کر فر ار ہو گئے۔رائیونڈ سٹی کے علا قہ میں وقار حسین کے گھر سے فیملی کو یر غما ل بنا کر2لا کھ25ہزار روپے کی نقد ی اور مو با ئل فو ن ،غازی آباد کے علا قہ میں اکبرکی فیملی کو یر غما ل بنا کر2لا کھ 75ہز ار کی نقدی اور مو با ئل فو ن لو ٹ کر فر ار ہو گئے ۔علاوہ ازیں مصطفی ٹاؤن میں حیدر اور لیاقت آباد میں افضال کی گاڑیاں جبکہ گوالمنڈی ، شیراکوٹ ، چوہنگ ، جوہر ٹاون ، اسلام پورہ اور لوئر مال سے موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

مزید :

علاقائی -