گجرات پنڈی بھٹیاں ، مختلف حادثات میں 4افراد جاں بحق ،2درجن کے قریب زخمی
گجرات(بیورورپورٹ)مختلف حادثات کے دوران تین افراد جان گنوا بیٹھے جبکہ نصف درجن کے قریب ہڈیاں تڑوا کر ہسپتال جا پہنچے ۔تفصیل کے مطابق گجرات کے نواحی گاؤں کیرانوالہ میں ٹریفک کا پہلا المناک حادثہ رونما ہوا جس میں موٹر سائیکل سوار محمد گلزار کو ایک تیز رفتار ٹرک نے بے قابو ہو کر کچل دیا جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا دوسرا حادثہ پل چناب کے قریب پیش آیا جو اسی نوعیت کا تھا جس میں ایک تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سوار عابد مسعود کو ٹکر مار دی جس سے اسکی موت ہو گئی تیسرے حادثے میں سائیں راجہ پھاٹک کے قریب تیس سالہ نامعلوم نوجوان ٹرین کی زد میں آ کر ٹکڑوں میں تقسیم ہو گیا۔ دو متوفیان کی نعشوں کو ورثاکے سپرد جبکہ تیسرے کو لاوارث قرار دیکر سپرد خاک کر دیا گیا۔ دریں اثناء پنڈی بھٹیان مو ٹروے ایم ٹو پر کو ٹ سرور انٹر چینج کے قر یب مسا فر بس ٹر ک سے ٹکر ا گئی حادثے میں ایک شخص جا ں بحق جبکہ ایک خا تون سمیت دس افراد زخمی ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق پنڈی بھٹیاں موٹروے ایم ٹوپر کو ٹ سرور انٹر چینج کے قر یب مسافر بس ٹر ک سے ٹکر ا گئی حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا اورخاتوں سمیت 10 افراد زخمی ہو گئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں اور جاں بحق شخص کی لاش کو تحصیل ہیڈ کواٹرر ہسپتال پنڈی بھٹیاں منتقل کیا جا ں بحق شخص شنا خت عمرحیا ت والد شیر محمد کے نام سے ہو ئی ہے جو کہ لا ہورکا رہائشی ہے جبکہ حادثے میں ایک خا تون سمیت دس افراد زخمی ہو گئے۔ زخمی ہونے والوں میں امجد ، ندیم ، محمد علی شا مل ہے۔ دو زخمیوں کو تشو یشناک حا لت میں الا ئیڈ ہسپتال فیصل آ باد میں منتقل کر دیا گیا۔
