ننکانہ،نوجوان نے طالبعلم کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا
ننکانہ صاحب (نمائندہ خصوصی )پرانی عداوت کی رنجش پر مخالف نوجوان نے نویں جماعت کے طالبعلم کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں چک نمبر15گ ب کا رہائشی 15 سالہ طلحہٰ مخالفین کے گھر کے پاس سے گزر رہاتھا کہ پرانی عداوت کی رنجش پر17سالہ عاطف نے فائرنگ کر کے اسے قتل کر دیا۔ پولیس تھانہ صدرننکانہ صاحب نے مقتول طلحہٰ کے چچاسمیع اللہ کی مدعیت میں عاطف کے خلاف زیر دفعہ302کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔
قتل
