منڈی عثمان والا:اوباش نے 11 سالہ لڑکی کو بد اخلاقی کا نشانہ بنا ڈالا

منڈی عثمان والا:اوباش نے 11 سالہ لڑکی کو بد اخلاقی کا نشانہ بنا ڈالا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


منڈی عثمان والا (نمائندہ خصوصی ) عثمان والا کے نواحی گاؤں ڈھنگ شاہ کے رہائشی ریاض کی گیارہ سالہ بیٹی نصرت کو بشارت ڈوگر نے زبردستی اپنی شیطانی ہوس کا اس وقت نشانہ بنا ڈالا جب ریاض اپنی بیس سال سے نیم پاگل بیوی کی دوائی لینے لاہور گیا ہوا تھا نصرت کی چیخ و پکار سن کر اہل محلہ جمع ہو گئے اور ملزم نصرت کی حالت غیر ہونے پر فرار ہو گیا ۔ اور ملزم نے بااثر ہونے کی وجہ سے مظلوم خاندان کو ڈرا دھمکا کر زبانی صلح کر لی ہے ۔ اور مظلوم خاندان کی غربت اور کمزوری کا فائدہ اٹھا کر ایک بار پھر نصرت کی عزت ماپال کر دی ۔ نصرت کے والد ریاض کاکہنا ہے کہ بشارت ڈوگر بااثر ہے اور ہمیں تھانے تک کارروائی کے لئے نہیں جانے دے رہا اور دھمکا رہا ہے ۔ حکام بالا سے احتجاج کرتے ہوئے متاثرہ مظلوم خاندان نے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید :

علاقائی -