بھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں وٹس ایپ کالنگ پر پابندی کا امکان

بھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں وٹس ایپ کالنگ پر پابندی کا امکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سرینگر (اے این این ) جموں وکشمیر میں کشیدہ حالا ت کے پیش نظر شوشل میڈیا کی وٹس اپ کالنگ سہولت کو بند کرنے کے امکانات پر بھارتی سرکار کی طرف سے غورشروع کردیا گیا۔ سرینگر میڈیا کے مطابق بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ جنگجو وادی میں بیٹھ کر اس سہولت کے ذریعہ سرحد پار رابطہ میں رہتے ہیں، یہ معاملہ ایک میٹنگ کے دوران اٹھایا گیا جس کی صدارت ہوم سکریٹر راجیو گوبیا کر رہے تھے اور یہ میٹنگ2016میں جموں کے نگروٹہ علاقے میں ہوئے آرمی کیمپ پر حملے کے پیش نظر رکھی گئی تھی جس میں یہ معاملہ زیر بحث رہا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ نگروٹہ حملہ میں ملوث گرفتار جنگجو نے پولیس کو بتایا تھا کہ وہ وٹس ایپ کال کے ذریعے سرحد پار سے ہدایت لے رہے تھے۔ میٹنگ کے دوران افسران نے سوشل میڈیا کے ویب سائٹس سے اس تمام مواد کو ختم کرنے پر تبادلہ خیال کیا جس سے امن وقانون کو نقصان پہنچنے کے علاوہ سماج میں زہر پھیلایا جا رہا ہے۔ سیکورٹی ایجنسیوں کو انٹرنیٹ کے ذریعے فون کال کرنے سے انکے مسائل میں اضافہ ہوا ہے،جس کو سہولیات فرہم کرنے والوں کی طرف سے آخر تا آخر خفیہ رکھنے کی وجہ سے،وہ انکا پتہ لگانے میں ناکام ہو رہے ہیں۔
بھارتی حکومت

مزید :

علاقائی -