انشاء اللہ آج سپریم کورٹ سے سرخرو ہوکر نکلوں گا: شیخ رشید

انشاء اللہ آج سپریم کورٹ سے سرخرو ہوکر نکلوں گا: شیخ رشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی( آن لائن)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیداحمد نے کہاہے کہ انشاء اللہ آج سپریم کورٹ سے سرخرو ہوکر نکلوں گا منشیات فروشوں کو انجام تک نہ پہنچایا تو میرانام شیخ رشید نہیں ڈہوک کھبہ کے مقامی ن لیگی رہنماؤں اورانکے خاندانوں سے میراکوئی اختلاف نہیں ڈالر 122روپے تک پہنچ گیا ملکی معیشت تباہ ہوچکی ہے۔ چور ڈاکوؤں سے اللہ نے نجات دلائی چوروں کی گردن سے سریانکالنے کے لئے میں عمران خان کے ساتھ آرہا ہوں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے کمیٹی چوک میں ڈہوک کھبہ روڈ پر افطار جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔شیخ رشید احمد نے کہاکہ سپریم کورٹ کا فیصلہ میرے حق میں ہو گامیں رونے والا نہیں ہوں انشا اللہ سرخرو ہوں گا انہوں نے کہاکہ ڈہوک کھبہ کے تینوں یونین کونسل چیئرمینوں الیاس لالی (مرحوم)، ملک صابر(مرحوم)،سجادخان اورانکے خاندانوں سے میراکوئی اختلاف نہیں انہوں نے کہاکہ ایفی ڈرین اورمنشیات فروشوں کی نسلوں کو سیاسی طور پر ختم کر دوں گامیرا نام شیخ رشید نہیں جو منشیات فروشوں کو انجام تک نہ پہنچا دوں شیخ رشید نے کہاکہ اللہ نے ختم نبوت میں کام مجھ سے لیا، اسمبلی میں سب سے زیادہ اسپیکر میرا بند رہا، یہ کہتے ہیں جو کیا شیخ رشید نے کیا میں کہتا ہوں اللہ اور اسکے رسولؐ نے کیا۔ انہوں نے کہاکہ پنڈی کیلئے پانی بے شک وارسک اور تربیلا سے لانا پڑا تو بھی لاؤں گاانہوں نے کہاکہ میں کمیٹی چوک کے علاقے میں 10 ہزار لوگوں کو روزگار دوں گا۔
شیخ رشید

مزید :

علاقائی -