عام انتخابات میں بلوچستان میں سرپرائز دیں گے، مصطفی کمال

عام انتخابات میں بلوچستان میں سرپرائز دیں گے، مصطفی کمال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی جماعت کراچی سے کلین سویپ کرے گی اور بلوچستان میں بھی سرپرائز دیں گے۔میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پی ایس پی سندھ سے انتخابات میں حصہ لے گی اور کراچی سے کلین سویپ کریں گے۔ ہم نے جیسے پہلے کراچی شہر کو بنایا تھا ایک بار پھر بنائیں گے اور وہاں چند نشستوں پر پیپلز پارٹی سے ہمارا مقابلہ ہوگا۔ ہمارا مقابلہ دو پیسوں والی جماعتوں سے ہے، جس پیسے سے شہریوں کو پانی دینا تھا اور کچرا اٹھانا تھا اس سے الیکشن مہم چلائی جا رہی ہے ،سربراہ پی ایس پی نے دعویٰ کیا ہے کہ انتخابات میں ان کی جیت سے سب کو فائدہ ہوگا۔ پہلے مردم شماری میں دھاندلی ہوئی جس کے بعد صوبائی حکومت نے حلقہ بندیوں میں دھاندلی کی۔ کراچی میں ملیر کے ایک علاقے میں قومی اسمبلی کا ایک حلقہ 2 لاکھ 35 ہزار ووٹوں پر بنایا گیا اور ساؤتھ میں 4 لاکھ 10 ہزار ووٹوں سے ایک حلقہ بنایا گیا، جو انتخابات سے قبل دھاندلی ہے۔
مصطفی کمال

مزید :

علاقائی -