نگراں حکومت کو معیشت سے متعلق پالیسی بنانی چاہئے، اسد عمر

نگراں حکومت کو معیشت سے متعلق پالیسی بنانی چاہئے، اسد عمر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آن لائن)ایک سال کا خسارہ ایک مہینے میں ہوا ہے، پاکستان کی معیشت و انڈسٹری کی صلاحیت مفلوج کردی گئی ہے، پچھلے تین سال سے کہہ رہے ہیں حکومت معیشت ڈبو رہی ہے۔ان خیالات کا اظہارتحریک انصاف کے سینئر رہنما اسد عمر نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بیرونی زرمبادلہ کے ذخائر خطرناک حد تک گر گئے ہیں، نگراں حکومت کو معیشت سے متعلق پالیسی دینی چاہئے، تمام دعوو ں کے باوجود لوڈشیڈنگ میں کوئی کمی نہیں ہوئی، نگراں حکومت حقائق پر مبنی زرمبادلہ کے ذخائر سے متعلق سچ بتائے۔ روپے کی قدر گرنے سے ہر خاندان 40 ہزار سے زائد کا مقروض ہوگیا، معیشت اس حد تک پہنچ چکی ہم بیل آو ٹ پیکیج کی طرف جارہے ہیں، جس جگہ آج معیشت آگئی ہے اس وقت انتظار نہیں ہوسکتا، ایکسپورٹر کو مہنگی بجلی و گیس نہ ہوتی تو وہ ایکسپورٹ کرکے دیتا، نگراں حکومت حقیقت سامنے لائے۔ بجلی کا شارٹ فال ساڑھے چار ہزار میگاواٹ ہے، سب سے خطرناک کام 8 ارب شاٹ ٹرم قرضہ لیا گیا ہے۔نگراں حکومت قوم کے سامنے صحیح حقائق رکھے۔آنیوالی حکومت کیلیے معاشی پالیسی دی جائے۔نگراں حکومت کو بتاناچاہیے ہم آج کہاں کھڑے ہیں۔
اسد عمر

مزید :

علاقائی -