جدہ ‘تارکین کے نکاح نامے مترجم کے بغیر قبول نہیں ہیں، وزار ت انصاف

جدہ ‘تارکین کے نکاح نامے مترجم کے بغیر قبول نہیں ہیں، وزار ت انصاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جدہ(اے پی پی) سعودی وزارت انصاف نے کہا ہے کہ غیر عرب تارکین کے نکاح نامہ مترجم کے بغیر ناقابل قبول ہوں گے۔ وزارت نے نکاح خوانوں پر پابندی عائد کی ہے کہ اگر کسی ایسے غیر ملکی جوڑے کا نکاح پڑھا رہے ہیں جو عربی زبان سے ناواقف ہے تو ایسی حالت میں اس زبان کے مترجم کی خدمات حاصل کرنا ضروری ہوگا۔ سعودی اخبار نے وزارت انصاف کے کے حوالے سے خبر دیتے ہوئے بتایا ہے کہ وازارت نے غیر عرب افراد کے لئے نکاح کے وقت مترجم کی موجودگی کو لازمی قرار دے دیتے ہوئے کہا ہے کہ حجاب کے قبول کے ریکارڈ پر مترجم کا نام ، شناختی کارڈ کی تفصیلات اور دستخط کا تذکرہ بھی ضروری ہوگا۔ نکاح نامہ وصول کرنے پر عائلی امور کا ادارہ اس کی تصدیق کرے گا۔ اس کے بعد متعلقہ ملک کے متعلقہ ادارے اس کی توثیق کریں گے۔

مزید :

علاقائی -