افغانستان ، خودکش حملہ ،5پولیس اہلکار ہلاک 32زخمی
غزنی(آئی این پی)افغان صوبہ غزنی میں خود کش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں 5پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ 18 پو لیس اہلکاروں سمیت 32افراد زخمی ہو گئے، خودکش حملے میں بمبار نے عسکری گاڑی کا استعمال کیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مشرقی افغان صوبے غزنی میں ایک خودکش بمبار نے پانچ پولیس اہلکاروں کو ہلاک کر دیا۔ بتایا گیا ہے خودکش حملے میں بمبار نے عسکری گاڑی کا استعمال کیا۔ صوبائی گورنر کے ایک ترجمان کے مطابق اس واقعے میں دیگر 32افراد زخمی ہوئے ہیں، جن میں سے 18 پولیس اہلکار ہیں۔ یہ واقعہ غزنی کے مقار نامی ضلعے میں منگل کی صبح پیش آیا۔ ترجمان نے بتایا یہ عسکری گاڑی کچھ دن قبل طالبان نے ایک اور حملہ کر کے اپنے قبضے میں لی تھی۔ واضح رہے طالبان نے عیدالفطر کے موقع پر تین روزہ فائر بندی کا اعلان کر رکھا ہے۔
غزنی حملہ
کابل(مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے طالبان پر زور دیا ہے کابل حکومت کیساتھ جنگ بندی میں تعاون کیا جائے۔بین الاقوامی خبر ر سا ں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے افغانستان میں حکومت سے برسرپیکار طالبان جنگجوؤں کو کہا ہے وہ افغا ن حکومت کی جا نب سے ایک ہفتے کی جنگ بندی پر حکومت کیساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ خطے میں پائیدار امن کی بنیاد رکھی جائے۔سلامتی کونسل نے طا لبان کو براہ راست مذاکرات کی پیشکش کو غیر مشروط طور پر قبول کرنے کی بھی تاکید کی ہے۔ سلامتی کونسل کے اراکین نے افغا نستا ن میں پائیدار امن اور استحکام کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے مضبوط افغان حکومت کی ضرورت پر زور دیا۔
