شفاف انتخابات ہماری ذمہ داری،آزادی اظہار رائے جمہوریت کی روح ، ملکی سلامتی پر سمجھوتہ ناممکن ، بیرسٹر ظفر علی
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک) نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات بیرسٹر علی ظفر کا کہنا ہے شفاف انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کی بھرپور مدد کریں گے۔اسلام آباد میں وزیر خزانہ شمشاد اختر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر علی ظفر کا کہنا تھا آزادی ا ظہا ر رائے کے بغیر جمہوریت نہیں چل سکتی، شفاف و آزادانہ الیکشن کا انعقاد ہماری ذمہ داری اور منتخب حکومت کو اقتدار کی منتقلی مینڈیٹ ہے ،پا کستان کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ملک میں جاری لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر توانائی علی ظفر کا کہنا تھا ملک میں لوڈ شیڈنگ کی 4 بڑی وجوہات ہیں، پہلی وجہ بجلی کی پیداوار طلب سے کم ہونا، دوسری وجہ فنی خرابی ، تیسری وجہ پانی قلت او ر چوتھی وجہ ٹرانسمیشن کی خرابی اور نقصانات ہیں۔ ہمارے پاس 28 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کئی صلاحیت ہے، تمام پاور ہاؤسز چل ر ہے ہوں اور ڈیمز میں پانی موجود ہو تو 28 ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کی جا سکتی ہے۔بجلی تین مرحلوں کے بعد عوام تک پہنچتی ہے، بجلی پیداوار، ٹر انسمیشن اور ڈسٹری بیوشن کے مرحلے سے گرزتی ہے۔ ہمارے پاس بجلی بنانے کی صلاحیت تو ہے لیکن فنی خرابی کی وجہ سے بجلی نہیں بن پا ر ہی ، بجلی کو ٹرانسمٹ کرنے کیلئے بھی سسٹم بہتر نہیں ۔ کچھ پلانٹ خراب ہو جاتے ہیں اور ڈیموں میں پانی کم ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے بجلی کی پید ا وار میں کمی واقع ہوتی ہے۔زیادہ سے زیادہ 21 سے 22 ہزار میگا واٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے اور جون میں بجلی کی طلب 23 سے 24 ہزار میگا واٹ ہے، دو ہزار میگا واٹ کے فرق سے اتنی زیادہ لوڈ شیڈنگ نہیں ہونی چاہیے۔ ہمارا مینڈیٹ کلیئر ہے کہ کسی قسم کی الزام تراشی نہیں کریں گے اور وزارتوں میں آنیوالی حکومتوں کیلئے گائیڈ لائن دے کر جائیں گے۔اس موقع پر نگران وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کا پریس کا نفر نس میں کہنا تھا ملک کی اقتصادی صورتحال آپ کے سامنے ہے لیکن آئی ایم ایف کے پاس جانے کا کوئی ارادہ نہیں ،آئی ایم ایف کیساتھ نگرا ن حکومت مذاکرات کر سکتی ہے نہ کوئی معاہدہ ۔
بیرسٹرظفر علی
