پاکستان اسلامی فلاحی ریاست کے نظریہ پر قائم ہوا ، مگر اس کا الٹ بن گیا ، عمران خان
مدینہ (آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے عدل و انصاف کسی بھی معاشرے کیلئے سب سے اہم ہوتا ہے، ملک اسلامی فلاحی ریاست کے نظریے پر بنا تھا، اب اس کا الٹ بن گیا ہے، پہلے 80فیصد ایسے امیدوار تھے جنہوں نے کبھی الیکشن نہیں لڑا جبکہ اب 1فیصد بھی ایسے امیدوار نہیں جنہوں نے کبھی الیکشن نہ لڑا ہو، ہماری پارٹی جیسا منشور کسی دوسرے جماعت کے پاس نہیں ہے۔ منگل کو سعودی عرب میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا عدل و انصاف کسی بھی معاشرے کیلئے سب سے اہم ہوتا ہے، ملک اسلامی فلاحی ریاست کے نظریے پر بنا تھا، اب اس کا الٹ بن گیا ہے، پہلے 80فیصد ایسے امیدوار تھے جنہوں نے کبھی الیکشن نہیں لڑا جبکہ اب 1فیصد بھی ایسے امیدوار نہیں ہیں جنہوں نے کبھی الیکشن نہ لڑا ہو، ہماری پارٹی جیسا منشور کسی دوسرے جماعت کے پاس نہیں ہے۔ دریں اثناء عمران خان نے کہا ہے کہ چوہدری نثار کو پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت دی ہے اب فیصلہ انہوں نے خود کرنا ہے
