پاکستان کا صدر ٹرمپ اور کم جونگ ان کے درمیان ملاقات کا خیر مقدم

پاکستان کا صدر ٹرمپ اور کم جونگ ان کے درمیان ملاقات کا خیر مقدم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد( سٹاف رپورٹر)پاکستان نے سنگاپور میں امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کے درمیان ملاقات کو خوش آئند قرار دیا ہے۔پاکستانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان محمد فیصل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ توقع ہے کہ یہ ملاقات خطے میں امن و استحکام کا سبب بنے گی۔اپنے پیغام میں وزارتِ خارجہ کے ترجمان محمد فیصل نے کہا ہے کہ پاکستان جزیرے نما کوریا میں قیامِ امن کے لیے تمام کوششوں کی مسلسل حمایت کر رہا ہے۔پاکستان کا یہ موقف رہا ہے کہ خطے کی صورتِ حال میں بہتری سے نہ صرف خطے بلکہ عالمی امن کے لیے کی جانے والی کوششوں کو بھی تقویت ملے گی۔پاکستان نے شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان اور جنوبی کوریا کے صدر مون جائے ان کے درمیان اپریل کے اواخر میں ہونے والی ملاقات کا بھی خیر مقدم کیا تھا اور اسے خطے میں دیرپا امن، استحکام اور دوطرفہ تعاون کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا تھا۔

مزید :

صفحہ اول -