ساہیوال کی3قومی ،7صوبائی سیٹوں پر 154امیدوارمیدان میں کود پڑے
ساہیوال (بیورورپورٹ)عام انتخابات میں حصہ لینے کیلئے ساہیوال ضلع میں قومی اسمبلی کی 3نشستوں پر50 اورصوبائی اسمبلی کی 7نشستوں پر 104 مختلف سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے ہیں ۔این اے147 میں حافظ خالد محمود ظفر ‘چوہدری نوریزشکور ‘معراج حمید ‘عمران الحق‘ آفتاب احمد خان ‘سید عمران احمد شاہ‘ محمد ذکی‘ الطاف نواز ‘ہارون زمان کھگہ‘ظفر اقبال‘ خالد صدیق کامیانہ ‘ بشیر احمد ‘محمد علی شکور ‘رانا عامر شہزاد طاہر ‘نذر فرید ندیم‘ محمد نعیم آصف ‘رانا طارق جاوید ‘عدنان خالد حسین ‘این اے148میں عمر جاوید ‘سمیع منہاس ‘غلام فرید کاٹھیا ‘ محمد علی فرید کاٹھیا ‘ملک محمد یار ڈھکو ‘چوہدری محمد اشرف ‘رائے منصف شبیر احمد ‘ملک محمد رمضان ‘عبدالغفور الحق ‘محمد تنویر چوہدری‘ میاں انوارالحق رامے‘ رانا طارق جاوید ‘رانا عامر شہزاد طاہر ‘محمد امجد ‘محمد عمر اسحا ق چوہدری‘ طارق عزیز ‘حق نوازاوراین اے149میں محمد حمزہ ‘مسعود خان ‘مس امینہ ناز ایڈووکیٹ ‘چوہدری محمد اشرف ‘چوہدری محمد طفیل جٹ ‘شہناز جاوید ‘علی جاوید ‘ملک نعمان احمد لنگڑیال ‘عاشق حسین ‘ محمدشکیل ‘محمد اشرف ‘رائے مرتضیٰ اقبال‘ رائے حسن نواز ‘ محمد حق نواز خان ‘رانا حامدشامل ہیں جبکہ پی پی 196میں خضر حیات شاہ کھگہ ‘پیر ظفر شاہ کھگہ ‘ شفقت مسعود شاہ کھگہ ‘ نذر محمد فتیانہ ‘صدام حسین ‘ مظفر شاہ کھگہ‘ خالد شمشاد ‘محمد طاہر ‘اظہار احمد ‘اﷲ یار خرم شہزاد ‘پی پی197میں اکرام الحق ‘شہزا د احمد خان ‘ ملک ندیم کامران ‘شیخ محمد چوہان ‘ آفتاب احمد خان ‘محمدصغیر انجم ‘ سرمد شفقت ‘قاسم ندیم ‘علی رؤف ‘ سید غضنفر مہدی‘ شیخ شاہد حمید ‘عابد رحیم چوہدری ‘حافظ زربخت ریاض ‘اﷲ دتہ ‘چوہدری نعیم نثار ‘ہاشم خان‘پی پی 198چوہدری عمرا سحاق‘ حق نواز ‘چوہدری آصف علی‘ ملک فیصل ڈھکو‘ احمد علی‘ بشیر احمد ‘محمد شعبان ‘ جہان خان ‘انور علی‘ محمد ارشد ‘محمد شاہد ‘محمد امیر رمضان ‘محمد مظہر اقبال ‘محمد اصغر چشتی ‘جہانزیب رسول ‘سید حسن مرتضیٰ شیرازی ‘ پی پی199ملک حق نواز سگلہ‘ نوید اسلم خان لودھی ‘رانا تنویر ‘ سجاد ناصر‘محمد طاہر شفیع ‘ محمد یوسف ‘سعید احمد ‘عیسی گل خان ‘ارشاد حسین ‘زبیر احمد خان ‘احد اقبال ‘علی اعجاز ‘محمد عمرا سحق چوہدری ‘ سید ثاقب عباس کرمانی‘ مبشر علی دستگیر ‘محمد امتیاز ‘سید نذیر احمد ‘طلعت عباس ‘ پی پی 200حافظ محمد فہیم‘ محمد طاہر شہزاد‘ امیر حمزہ ‘ حاجی محمد ایوب ‘شہزاد سعید چیمہ ‘رانا ریا ض احمد ‘ارسلان ارشد ‘محمد علی فرید کاٹھیا ‘وحید اصغر ڈوگر ‘نوید اصغر ڈوگر ‘پی پی 201 ضیاء الرحمن ‘شفقت علی چیمہ‘ خرم آصف چیمہ ‘واحد غفار جٹ ‘محمد حنیف ‘محمد اقبال ‘ نیئر فرید سنپال ‘رائے مرتضیٰ اقبال ‘غلام نبی معصومی‘ پی پی202 طالب حسین لنگڑیال ‘ ارسلان مسعود ‘عبید رحمن ‘ محمد منشا باٹھ ‘ اﷲ یار علیم‘ محمد غلام سرور ‘نعیم اختر چوہدری ‘سعید احمد چوہدری ‘ عدیل سعید چوہدری ‘نذیر احمد ‘شاہد منیر چوہدری ‘ساجد منیر چوہدری ‘محمد داؤد ‘ملک نعمان احمد لنگڑیال نے کاغذات جمع کرائے ہیں ۔دریں اثنا ء حلقہ این اے 147،این اے 148اور پی پی 197،پی پی198،پی پی199میں پاکستان تحریک انصاف کے الیکشن 2018کے سلسلہ میں ٹکٹوں کی تقسیم پر اختلافات کھل کر سامنے آگئے، آرائیں برادری نے ایکا کر لیا۔حلقوں میں معززین کی بیٹھکیں شروع ہو گئیں ۔جلد فیصلہ کر کے متفقہ امیدواروں کے حمایت کا اعلان کر دیا جائے گا ۔انتہائی با وثوق زرائع کے مطابق حلقہ این اے 147اور این اے 148اور اس سے ملحقہ صوبائی اسمبلی کے حلقہ جات 197,198,199میں پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹوں کے فیصلے پر شدید اشتعال پیدا ہو گیا ہے ۔ارائیں برادری کے اکابرین اور ٹکٹ کے لئے در خواست دینے والے امیدوار وں کا مو قف ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے پو رے ساہیوال ڈویژن سے کسی آرائیں امیدوار کوٹکٹ نہیں دیا ہے ۔پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کو اس معاملہ میں گمراہ کیا گیا ہے اور ذاتی پسند کو لا گو کیا گیا ہے۔جن امیدواروں کو ٹکٹ دیا گیا ہے وہ جیتنے کی پو زیشن میں نہیں ہیں ۔25جولائی ثابت کرے گا کہ پی ٹی آئی قیادت کا فیصلہ سرا سر غلط تھا اور ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت تمام سیٹیں مسلم لیگ (ن) کو تھالی میں سجا کر دے دی گئیں ہیں ا ور ن لیگ کے امیدوار خوشی سے بھنگڑے ڈال رہے ہیں ۔زرائع نے بتایا ہے کہ عید کے فوری بعد اس سلسلہ میں مر کزی اجتماع متوقع ہے جو ارائیوں کے متفقہ امیدوار کا اعلان کرے گا ۔گز شتہ روز بھی ہڑ پہ میں دو اہم ترین اجلاس ہوئے برادری کی طرف سے پی ٹی آئی کی قیادت کو ایک متوقع دیا جائے تا کہ وہ اپنے فیصلہ پر نظر ثانی کرے ۔بصورت دیگر ارائیں خود اپنا لائحہ عمل طے کریں گے۔
ساہیوال؍الیکشن
