اوکاڑہ میں ڈرامائی تبدیلی،پی پی 189سے میاں منیر دستبردار
اوکاڑہ(بیورورپورٹ+ڈسڑکٹ رپورٹر) اوکاڑہ شہر کی صوبائی اسمبلی کے حلقے پی پی189میں ڈرامائی تبدیلی سابق ایم پی اے میاں منیر نے صحت کی خرابی کی وجہ سے پی پی189سے الیکشن لڑنے پر دستبرداری اختیار کر لی پی پی189سے چوہدری منیب الحق کی مسلم لیگ(ن) کی ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کی توقع چوہدری منیب الحق پرانے مسلم لیگی ورکروایم پی اے چوہدری اکرام الحق کے صاحبزادے ہیں،چوہدری منیب الحق کی وابستگی بھی شروع دن سے ہی مسلم لیگ(ن) سے رہی جو گذشتہ بلدیاتی انتخابات میں بھاری اکثریت سے کو نسلر منتخب ہو ئے مسلم لیگ(ن) کے مخلص کارکن کے طورپر مسلم لیگ (ن) کی ترقی اور مضبوطی کے لئے دن رات محنت کرتے چلے آرہے ہیں،مسلم لیگ(ن) کے متوقع ایم این اے چوہدری ریاض الحق کی بھی انہیں مکمل حمائیت حاصل ہے جسکے ساتھ ساتھ انہیں حلقہ کی عوام بھی بھر پور حمائیت حاصل ہے،عوامی حلقوں کی طرف سے خیر مقدم کیا جارہاہے۔
دستبردار
