جھنگ ،فیصل صالح،عابدہ حسین سمیت 156امیدوارآمنے سامنے

جھنگ ،فیصل صالح،عابدہ حسین سمیت 156امیدوارآمنے سامنے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اٹھارہ ہزاری ( نامہ نگار)انتخابات 2018کے لئے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی ریٹرننگ افسروں کے پاس جانچ پڑتال ہو رہی ہے۔ جھنگ میں قومی اسمبلی کے3حلقوں کے لئے 48جبکہ صوبائی اسمبلی کے7حلقوں کے لئے108 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 114 جو کہ شاہ جیونہ،اٹھارہ ہزاری اور گڑھ مہاراجہ وغیرہ کے علاقوں پر مشتمل ہے کیلئے کل 13امیدواروں نے کاغذات داخل کروائے ہیں پیپلز پارٹی کے مخدوم فیصل صالح حیات اور ایک کورنگ امیدوار صاحبزادہ حبیب سلطان نے دو دو کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں اس طرح کل پندرہ درخواستیں جمع ہوئی ہیں تاہم اس حلقہ میں اصل مقابلہ پاکستان تحریک انصاف کے صاحبزاہ محبوب سلطان اور پیپلز پارٹی کے مخدوم فیصل صالح حیات اور علیشا افتخار خان جو کہ مسلم لیگ(ن) کی متوقع امیدوار ہو سکتی ہیں کے مابین سخت مقابلے کا امکان ہے دیگر امیدواروں میں ندیم ممتاز قریشی ،سلطان مشتاق،اسرار الحق چیمہ،داؤد خان،افتخار احمد خان،محمد آصف معاویہ،اللہ داد خان،نوید مختار خان اور محمد خان کے نام شامل ہیں۔ این اے 115 کے لئے پاکستان تحریک انصاف کی خاتون امیدوارغلام بی بی بھروانہ، آزاد خاتون امیدوار سید ہ عا بد ہ حسین،آزادامیدوارشیخ وقاص اکرم اورمولانا محمد احمد لدھیانوی، سمیت اٹھارہ امیدواروں نے اپنے کاغذ ت نامزدگی جمع کروائے ہیں۔ شہری نشست ہونے کی وجہ سے اس حلقہ میں شیخ وقاص اکرم، مولانا محمد احمد لدھیانوی، سیدہ عابدہ حسین اور غلام بی بی بھروانہ میں سخت مقابلہ کی توقع ہے۔ این اے 116 میں پاکستان تحریک انصاف کے صاحبزادہ امیر سلطان، آزادا میدوار امیر عباس سیال سمیت پندرہ امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔ احمد پور سیال، شورکوٹ اور شورکوٹ کینٹ پر مشتمل اس حلقہ میں صاحبزادہ امیر سلطان اور امیر عباس سیال کے درمیان مقابلہ ہے۔ جبکہ صوبائی اسمبلی کی سات نشستوں کے لئے پی پی 124سے مہر اسلم بھروانہ،علیشاء افتخار سمیت انیس،پی پی 125سے میاں محمد اعظم چیلہ،فیصل حیات جبوآنہ، سمیت سولہ،پی پی 126سے راشدہ یعقوب شیخ،مولانامسرورنواز،معاویہ اعظم سمیت بائیس، پی پی 127سے نواب خرم خان سیال،مہر اسلم بھروانہ اورمہر حسن ناصر نول سمیت سترہ، پی پی128سے غضنفر عباس قریشی،خالد محمودسرگانہ سمیت تیرہ،پی پی 129 سے آزاد امیدوارخالد غنی اورپی ٹی آئی کے امیدوارآصف کاٹھیاسمیت دس، جبکہ پی پی 130سے آزاد امیدوارعون عباس اورپی ٹی آئی کے امیدواررانا شہبازسمیت گیارہ امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں ن لیگ کے ضلعی صدر اور سابق ایم پی اے خالد غنی، سابق وفاقی وزیرشیخ وقاص اکرم سمیت دیگر سابق ارکان اسمبلی اپنی جماعت کے ٹکٹ کے بجائے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔
جھنگ؍ امیدوار

مزید :

صفحہ اول -