سمندری ،قومی اسمبلی کیلئے 18 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع

سمندری ،قومی اسمبلی کیلئے 18 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سمندری(نامہ نگار) سمندری این اے 104 سے 18اور پی پی 105سے 23امیدوارں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے این اے 104سے کاغذات نامزدگی جمع کروانے والوں میں سابق وفاقی وزیر رانا فاروق سعید خان سابق پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و نشریات چوہدری شہباز بابر، سردار دلدار احمد چیمہ سابق ایم پی اے عارف محمود گل ان کے بھائی خالد محمود گل سابق ایم پی اے چوہدری مظہر علی گل اور سردار دلنواز چیمہ سرفراز احمد چیمہ سمیت دیگر امیدواران شامل ہیں جبکہ پی پی 105سے سابق ایم پی اے راؤ کاشف رحیم خاں سابق ایم پی اے چوہدری عارف محمود گل چوہدری خالد محمود گل چوہدری مظہر علی گل چوہدری مستقیم مہار حافظ ممتاز احمد گل احمد مہوٹہ سابق وفاقی وزیر رانا فاروق سعید خاں رانا بلال فاروق سعید خاں حاجی عبدالشکور سمیت دیگر امیدواران کے نام شامل ہیں۔علاوہ ازیں ن لیگ کے سابق ایم پی اے چوہدری عارف محمود گل نے قومی اور صوبائی کے دونوں ٹکٹ نہ ملنے پر سمندری کے قومی اور صوبائی حلقہ سے آزاد الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا پی پی105سے چوہدری عارف محمود گل اور این اے 104سے ان کے بھائی چوہدری خالد محمود گل امیدوار ہوں گے دونوں بھائیوں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے۔30سال سے سمندری میں سیاست کرنے والے خاندان گل فیملی نے اس مرتبہ الیکشن میں دو حلقوں سے الیکشن لڑنے کیلئے قومی اور صوبائی کی دو ٹکٹوں کا مطالبہ کیا تھاجس کے جواب پر گل فیملی نے آزاد حیثیت سے الیکشن میں کودنے کا فیصلہ کرتے ہوئیدونوں بھائیوں نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے ہیں۔
سمندری

مزید :

صفحہ اول -