پیپلز پارٹی رہنماؤں میں سرد جنگ ،لاہورسے امیدوار تذبذب کے شکار

پیپلز پارٹی رہنماؤں میں سرد جنگ ،لاہورسے امیدوار تذبذب کے شکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(شہزاد ملک) پیپلز پارٹی پنجاب اور لاہور تنظیم کے مابین جاری سرد جنگ سے پارٹی کو نقصان ہونے کا اندیشہ،ٹکٹ ملے گی یا نہیں الیکشن میں حصہ لینے والے امیدوار تذبذب کا شکار ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی پنجاب کے صدرر قمر زمان کائرہ نے لاہور کینٹ میں رہائش پذیر پی ٹی آئی بزنس ونگ کے صدر شاہ زید کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کے موقع پر لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن کو مدعو کیا نہ ہی اس حوالے سے کوئی مشاورت کی ۔ذرائع کے مطابق لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن کی الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں کی فہرست کو بھی پنجاب تنظیم کئی مرتبہ تبدیل کر چکی ہے جس کی وجہ سے امیدواروں کا فیصلہ نہیں ہو سکا ۔ذرائع کے مطابق پنجاب تنظیم نے شعبہ خواتین کی صدر ثمینہ خالد گھرکی کی طرف سے مخصوص نشستوں پر مرتب کردہ فہرست میں بھی ردو بدل کیا ۔لاہور تنظیم نے جو نام اولین ترجیح پر رکھے تھے ان کو تبدیل کرکے بعض ایسی خواتین کے نام شامل کردئیے گئے جو فی الوقت ملک میں موجود نہیں اور پارٹی میں بھی متحرک نہیں ہیں۔
پیپلز پارٹی/اختلافات

مزید :

صفحہ اول -