حجرہ شاہ مقیم: این اے 143،پی پی 184،لیگی امیدوار آمنے سامنے

حجرہ شاہ مقیم: این اے 143،پی پی 184،لیگی امیدوار آمنے سامنے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


حجرہ شاہ مقیم (نمائندہ خصوصی ) حلقہ این اے 143اور پی پی 184میں لیگی امیدواران آ منے سامنے راؤ اجمل خاں اور رضا علی گیلانی کے درمیان ن لیگ کی قیادت صلح کروانے میں ناکام ہو گئی جبکہ صو بائی حلقہ پی پی 184 میں آ زاد امیدوار سیدہ جگنو محسن کرمانی حلقہ میں توجہ کا مرکز بن گئیں تفصیلات کے مطابق سابق صوبائی وزیرسید رضا علی گیلانی نے حلقہ این اے 143، 144 اور پی پی 184,185 میں کاغذات نامزدگی آ زاد حیثیت میں جمع کروا دیئے جبکہ ان کے مد مقابل ن لیگ کے ہی سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری راؤ محمد اجمل خاں نے این اے 143اورپی پی 184میں کاغذات جمع کروا دیئے ان کے علاوہ ن لیگ کے سابق ایم این اے سید عاشق حسین کرمانی نے بھی حلقہ پی پی 184 میں کاغذات جمع کروا دیئے اور المحسن گروپ سے آ زاد امیدوار سیدہ جگنو محسن نے اسی حلقہ سے الیکشن لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے ہیں اور آ زاد حیثیت میں بھر پور حلقہ انتخاب میں کمپین بھی شروع کر دی ہے ذرائع کے مطابق ن لیگ کے دو سابق مقامی راہنماؤں راؤ محمداجمل خاں اور سید رضا علی گیلانی میں صلح کے امکان ختم ہو گئے ن لیگ کی قیادت بھی ان دونوں میں صلح کروانے میں ناکام ہو گئی جس کے بعد صوبائی اور قومی اسمبلی کے دو نوں حلقوں میں ن لیگ کو ایک بڑے سیاسی نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا جس کا فائدہ دو قومی اور تین صوبائی حلقوں سے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور آ زاد الیکشن لڑنے والے مرکزی راہنما میاں منظور احمد وٹو اور اس کا خاندان فائدہ اٹھائے گا۔

مزید :

صفحہ اول -