لیگی امیدوارکے فائدے کیلئے ایجوکیشن بورڈ کا چیک منظور کرانے کا منصوبہ

لیگی امیدوارکے فائدے کیلئے ایجوکیشن بورڈ کا چیک منظور کرانے کا منصوبہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فیصل آباد(نامہ نگار خصوصی) این اے 106کے الیکشن میں ن لیگی امیدوار کو سیاسی فائدہ پہنچانے کیلئے گذشتہ تقریباً 3بار زیرالتوا رکھا جانے والا فیصل آباد ایجوکیشن بورڈ کے ملازمین کیلئے مختص کروڑوں روپے کا کیش ایوارڈ 14جون کو بورڈ کی گورننگ باڈی کے اجلاس میں منظور کرانے کا پلان تیار کر لیا ہے. تفصیلات کے مطابق چند سال قبل فیصل آباد ایجوکیشن بورڈ کے ملازمین کیلئے 5کروڑ روپے سے زائد رقم پر مشتمل کیش ایوارڈ مختص کیا گیاتھا جو ہر ملازم کی تقریبا ایک ماہ کی تنخواہ کے برابر بتایا گیا ہے سابق چیئرمین بورڈ غلام محمد جھکھڑنے گورننگ باڈی کے مسلسل تین اجلاسوں میں صرف اس شرط پر اس کیش ایوارڈ کے اجراکی منظوری نہیں دی کہ پہلے بورڈ کے اندر مجوزہ سٹیڈیم تعمیر کیا جائے گا اور اس کی تکمیل کے بعد اسی خوشی میں کیش ایوارڈ جاری کر دیا جائے گا. اب غلام محمد جکھڑ ایجوکیشن بورڈ سے جا چکے ہیں‘ ان کی جگہ چیئرمین بورڈ کا اضافی چارج کمشنر کے پاس ہے‘ مجوزہ سٹیڈیم کی چار دیواری کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے مگر باقی تعمیرات شروع نہیں ہوئیں اور اس دوران اب الیکشن سر پر آ گیا ہے ن لیگ کی حکوت اپنی مدت پوری کر چکی ہے چنانچہ اسی دوران سابقہ وزیر قانون کے ایک معتمد خاص بورڈ افسر نے اسے بڑی خاموشی کے ساتھ 14جون کو ہونے والے گورننگ باڈی کے اجلاس کے ایجنڈا میں شامل کر لیا ہے باخبر سیاسی ذرائع کے مطابق ایجوکیشن بورڈ چونکہ این اے 106کے حلقہ میں ہے اور عین الیکشن کے موقع پر کیش ایوارڈ جاری کر کے اس سے سیاسی فائدہ اٹھایا جانے والا ہے۔

مزید :

صفحہ اول -