حج کی بکنگ صرف کوٹہ ہولڈر کمپنیاں ہی کر سکتی ہیں،وزارت مذہبی امور
لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)پرائیویٹ حج سکیم 2018ء کی بکنگ جاری،سرکاری حج سکیم کی قرعہ اندازی سے رہ جانے والے پرائیویٹ حج سکیم میں درخواست دے سکتے ہیں ،گزشتہ سال حج کرنے والے بھی درخواست دے سکتے ہیں،پرائیویٹ حج سکیم میں درخواست دینے والوں کو کسی قرعہ اندازی کی ضرورت نہیں ہو گی،پرائیویٹ حج سکیم میں درخواست جمع کرانے کا مقصد ہے کنفرم حج پر جائیں گے،وزارت مذہبی امور حکومت پاکستان نے وضاحت جاری کر دی،پرائیویٹ حج سکیم میں درخواست دینے والے اس بات کو یقینی بنائیں کہ جس کمپنی میں درخواست دے رہے ہیں وہ وزارت مذہبی امور میں رجسٹرڈ ہے بھی یا نہیں وضاحت کی گئی ہے ،ہر انرول کمپنی کو حج بکنگ کی اجازت نہیں ہے ،حج2018ء کی بکنگ صرف حج کوٹہ ہولڈر کر سکتے ہیں وزارت نے ان کمپنیوں کی لسٹ وزارت مذہبی امور کی ویب سائٹwww.hajjinfo.orgپر جاری کردی ہے ،پرائیویٹ سکیم کا ہر حاجی بغیر تصدیق کے بکنگ نہ کرائے ورنہ نقصان کا ذمہ دار خود ہو گا ،پرائیویٹ حج سکیم میں دوسری دفعہ یا تیسری دفعہ حج کرنے والوں پر بھی پابندی نہیں ہے البتہ ان کو پیکج کے علاوہ اضافی دو ہزار ریال ادا کرنا ہوں گے ،پرائیویٹ حج سکیم میں حج درخواست کے لیے نادرا کا شناختی کارڈ اور ریڈ ایبل پاسپورٹ جس کی میعاد یکم مارچ2019ء ہونا ضروری ہے۔
حج بکنگ
