اسلام آباد ہائیکورٹ ، حافظ سعید کا نام واچ لسٹ میں ڈالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد ہائیکورٹ ، حافظ سعید کا نام واچ لسٹ میں ڈالنے کی درخواست پر فیصلہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آبادلائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھارتی حکومت کے دباؤ پر امیرجماعت الدعوۃ حافظ سعید کا نام واچ لسٹ میں ڈالنے کے حوالے سے دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق پر مشتمل سنگل رکنی بنچ نے حافظ سعید کی درخواست پر سماعت کی۔جب سماعت شروع ہوئی تودرخواست گزار کی جانب سے رضوان عباسی ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے،درخواست گزار کے وکیل نے عدالت عالیہ اسلام آباد سے استدعا کی کہ بھارتی حکومت کے دباؤ پر انسداد دہشتگردی ایکٹ سیون اے ٹی اے 1997ء کا نافذ کرکے درخواست گزار کو متاثر کرنا غیر قانونی ہے،اسے غیر قانونی قرار دیا جائے۔بعد ازاں عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔

مزید :

صفحہ آخر -